ْ فیضیہ چشتیہ فاؤنڈیشن کی طرف سے محمد قاسم پارک سکھر کے سامنے اجمیری دستر خوان لگایا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 22:28

سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) فیضیہ چشتیہ فاؤنڈیشن کی طرف سے محمد قاسم پارک سکھر کے سامنے قلندری دستر خوان لگایا گیا، اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے دسترخوان سے استفادہ حاصل کیا، اجمیری دسترخوان کے منتظم سید حامد محمود فیضی کا کہنا تھا کہ ہر پیر منگل کو دسترخوان لگایا جاتا ہے جس کا مقصد کھانا کھلانے کیساتھ ساتھ معاشرے کے مخیر حضرات کو اس ضمن میں شعور دلا نا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ انشاء اللہ جلد دستر خوان روزانہ کی بنیاد پر لگایا جائیگا۔