سکھر میں بھی’’ غربت کے خاتمے ‘‘کا عالمی دن منایا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 22:28

سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) دنیا بھر کی طرح سکھر میں بھی’’ غربت کے خاتمے ‘‘کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلہ میں سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے اس حوالے سے سیمینار منعقد کئے گئے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے اس موقع پر غربت کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ پاکستان میں غربت کی سطح میں اضافہ کا خاتمہ کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کرادار ادا کرنا ہوگا ، جبکہ مخیر حضرات کی جانب سے اپنی مالی استطاعت کیمطابق مستحق و نادار افراد کی مدد اور مالی معاونت غربت کے خاتمہ میں معاون و مددگار بن سکتی ہے۔