سکھرپریس کلب کے زیر اہتمام مرحوم صحافی شبیر بھٹوکی یاد میں تعزیتی ریفرنس

منگل 17 اکتوبر 2017 22:28

سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سکھر پریس کلب کے زیر اہتمام مرحوم سنیئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جبکہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی و خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تعزیتی ریفرنس میں خصوصی طور پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالہ اسد پٹھان نے شرکت کی جبکہ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید میمن ، عوامی آواز میڈیا گروپ کے اقبال ملاح ، نثار احمد سمیت سنیئر صحافیوں ، کیمرا مینوں ، فوٹو گرافروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم شبیر بیدار بھٹو نا صرف صحافی تھے بلکہ صحافتی درسگاہ تھے ان کی یادیں اور شعبہ صحافت کیلئے ان کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیگی مرحوم شبیر بیدار بھٹو نے ہمیشہ اپنے قلم کی طاقت سے مظلوم عوام کے حقوق کی ترجمانی کی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں سکھر پریس کلب اپنے مرحومین صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اس موقع پر مرحوم صحافی شبیر بیدار بھٹو کے قریبی ساتھیوں نے بھی ان کی خدمات اورسوانح حیات پر روشنی ڈالی۔