وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت اجلاس ، افسران کودرپیش مسائل کاجائزہ لیاگیا

منگل 17 اکتوبر 2017 22:26

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت اجلاس ، افسران ..
کوئٹہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت یہاں منعقدہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسسٹنٹ ایگزیکٹوآفیسر کیڈرمیں شامل افسران کودرپیش مسائل وامور کاجائزہ لیاگیا،صوبائی وزرأ سردارمحمداسلم بزنجو، میرسرفرازبگٹی ،سرداررضامحمدبڑیچ،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق،خزانہ، قانون اورایس اینڈجی اے ڈی کے سیکرٹریوں کے علاوہ ای اے اوز کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کیڈرمیں شامل تمام افسران ہمارے اپنے ہیں لہٰذا اُن کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اورحق تلفی نہیں کی جائے گی،انہوں نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اورقواعدوضوابط کومدنظررکھتے ہوئے اے ای اوزکیڈر کے افسران کے مسائل کے فوری حل کاطریقہ کاروضع کیاجائے ،چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ متعلقہ محکمے اس حوالے سے سفارشات تیار کررہے ہیں جنہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی میں لایاجائے گا اورحتمی منظوری کیلئے سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں کیڈرکے افسران کی تنخواہوں کے اجرأ کو بھی جلد یقینی بنایاجارہاہے،اجلاس میں اے ای اوز کیلئے نئے کیڈر کی تشکیل سمیت دیگر تجاویز کا بھی جائزہ لیاگیاا ورانہیں کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کیلئے ضرورت کے مطابق قانون سازی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :