ملک کے دفاع کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے سیکیورٹی فورسز کے افسران واہلکاران پرقوم کو فخر ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا ء اللہ خان زہری کا شہید لیفٹیننٹ صفی اُللہ کے والد نوراُللہ بادینی سے بات چیت

منگل 17 اکتوبر 2017 22:26

ملک کے دفاع کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے سیکیورٹی فورسز کے افسران ..
کوئٹہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ملک کے دفاع کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے سیکیورٹی فورسز کے افسران واہلکاران پرقوم کو فخر ہے امن واستحکام کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہدأ کے لواحقین کے عزم وحوصلے قابل تعریف ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے شہیدلیفٹیننٹ صفی اُللہ کے والد نوراُللہ بادینی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے منگل کے روز یہاں اُن سے ملاقات کی،سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر احمدبادینی بھی اس موقع پر موجودتھے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہواہے جسے ہرصورت برقراررکھاجائے گا اورشہدأ کے لواحقین کے ساتھ حکومت ہرممکن معاونت جاری رکھے گی ۔اس موقع پر شہیدلیفٹیننٹ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :