مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کو مزیدتیز کیا جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی ..
تازہ ترین : 1

مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کو مزیدتیز کیا جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

فیصل آباد۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررنیومحمدشاہد نے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کو مزیدتیز کیا جائے اور کارکردگی رپورٹ سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں۔انہوں نے یہ بات ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار،لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سنٹرز کے انچارجز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)نے مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیااورریونیو افسران کو سخت تاکید کی کہ مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے لینڈ ریونیو ،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کی رپورٹس سے آگاہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زیرالتواء انکوائریز کو بھی تیزرفتاری سے نمٹایا جائے ۔

انہوں نے زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بقیہ کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سنٹرز پر درخواست گزاروں کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ریونیو امور میں کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے اور اگر کسی جگہ ناقص کارکردگی سامنے آئی تو سخت محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ریونیو افسران نے مختلف مدات میں واجبات کی وصولیوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 22:26:12

اپنی رائے کا اظہار کریں