فیسکو کا برقی لائنوں کی ضروری مرمت وتوسیع کے باعث بجلی بند ش کا شیڈول جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 22:26

فیصل آباد۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) فیسکو نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع ، تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرضروری مرمت کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی بند ش کا شیڈول جاری کردیا،فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع ، تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرضروری مرمت کے کام کے باعث آج18اکتوبر کو صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی کھڑریانوالہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے جڑانوالہ روڈ ،حسن ون اور چاولہ فیڈر، کل19اکتوبر کوصبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر اڑھائی بجے تک 132کے وی کھڑریانوالہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے سٹی کھڑریانوا لہ فیڈر، صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی نشاط آبا د گرڈسٹیشن سے نکلنے والے ایس او ایس ویلج اورمانوالہ فیڈرصبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی ٹوبہ ٹیک سنگھ گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے جلال پور، چناب فائیبر، دولم، نورپور، وریام روڈ، شہزادہ اور الڑ فیڈر،66کے وی او ٹی پی گرڈسٹیشن سے نکلنے والے مرافکو فیڈر،132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن سے نکلنے والے کاراوالا فیڈر،132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن سے نکلنے والے پٹھان کوٹ فیڈر،132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن سے نکلنے والے واہلہ ، چنی ریحان اور کانواں والا فیڈر،132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن سے نکلنے والے سرکلر روڈ، ریلوے روڈ اور کچہری روڈ فیڈر، 132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن سے نکلنے والے اسماعیل روڈ فیڈر، 132کے وی لنڈیانوالہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے الاعوان، منیر شہید اور لنڈیانوالہ فیڈر،132کے وی ٹی ٹی سنگھ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے سول لائن ،رسالہ، جلال پور، چناب فائبر، دولم ، نورپور، وریام روڈ، شہزادہ اور الڑ فیڈر، 132کے وی جھنگ ٹو گرڈسٹیشن سے نکلنے والے فیض آباد، ریلوے روڈ، چناب کالج، پکے والا، اقبال سنز فلور مل، موچی والا، اشرف شہید، بجوآنہ، کوٹ سعی سنگھ ، افتخارشہید اور میلا د چوک فیڈر،132کے وی کھیوہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے پکھڑا سلطان شیر آباد، ستیانہ نصیر آباد، مکھیانہ اور شبیر آباد فیڈر،132کے وی کمالیہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے سول لائن اور شوگرمل فیڈر،132کے وی پیر محل گرڈسٹیشن سے نکلنے والے غوثیہ آباد اور واگی فیڈر، 132کے وی مریدوالا گرڈسٹیشن سے نکلنے والے رجانہ فیڈر،132کے وی چٹیانہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے کینٹ فیڈر،صبح آٹھ سے دن بارہ بجے تک 132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن سے نکلنے والے جھمرہ روڈ فیڈر، 132کے وی کھڑریانوالہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے فارسٹ پارک فیڈر،132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے کچہری روڈ ، بچیانہ روڈ، نیو اواگت اور ارکانہ فیڈر،132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے نیو خانوآنہ فیڈر، 132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے المصطفیٰ فیڈر، صبح نو سے دن بارہ بجے تک 132کے وی سردارپور نون گرڈسٹیشن سے نکلنے والے علی پور، رانی واہ اور فتح خان فیڈر،132کے وی کھیوہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے ستیانہ اور شبیرا ٓباد فیڈر،132کے وی جھنگ ٹو گرڈسٹیشن سے نکلنے والے میلا د چوک، بھجوآنہ اور فیض آباد فیڈر،132کے وی جھنگ ون گرڈسٹیشن سے نکلنے والے ایوب چوک، بلاک شاہ، غازی شاہ و کڑیانہ فیڈر اور132کے وی فاضل گرڈسٹیشن سے نکلنے والے رکھ جنڈانوالہ فیڈر سے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :