رنبیر کپور کی مائرہ خان کیساتھ تصویر، مائرہ خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:54

رنبیر کپور کی مائرہ خان کیساتھ تصویر، مائرہ خان کا پہلا بیان سامنے ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کی مشہور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کیساتھ تصویر کے معاملے پر مائرہ خان نے چپ توڑ ہی دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے دیئے گئے انٹرویو میں مائرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایک لڑکا اور لڑکی کا باہر گھومنا کوئی غلط بات نہیں تاہم اب میڈیا کافی تیز ہوچکا ہے میڈیا صرف ایونٹ پرنہیں بلکہ ہر جگہ پر ہوتا ہے اس لیے محتاط رہنا چائیے۔ مائرہ خان نے مزید کہا کہ رنبیر کپور کیساتھ تصویر والے معاملے پر انکی ساکھ کو کافی نقصان پہنچا تھا۔