مہران یونیورسٹی جامشورو اور نیپال کی ڈیرواک انسٹیٹیوٹ کے درمیان مشترکہ طور پر عالمی کانفرنس کرانے کا معاہدہ

منگل 17 اکتوبر 2017 22:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور نیپال کی ڈیرواک (Deerwalk) انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالاجی کھٹمنڈوکے درمیان مشترکہ طور پر عالمی کانفرنس کرانے کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسلم عقیلی اور ڈیرواک انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر روڈرار راج پانڈے نے دستخط کئے، معاہدے کے مطابق یہ دونوں اعلیٰ تعلیمی ادارے -----"انفارمیشن ٹیکنالوجی فار ڈولپمنٹ" کے عنوان سے کھٹمنڈونیپال میں ایک عالمی کانفرنس کرائیں گے جس کا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔