آصف زرداری کی بزرگ سیاسی رہنما سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

منگل 17 اکتوبر 2017 22:11

آصف زرداری کی بزرگ سیاسی رہنما سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے ان کی رہائش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ وسابق صدر آصف علی زرداری نے بزرگ سیاسی رہنما سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیاسی حلقوں میں آصف علی زرداری کی سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے ملاقات کو انتہائی اہمیت کاحامل قرار دیاجارہا ہے ۔ یادرہے کہ سینیٹر ذوالفقار علی کھوسہ اوران کے صاحبزادے سابق وزیرا علیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض ہوکر پارٹی سے مکمل علیحدگی اختیار کرچکے ہیں ۔