جمہوریت کو فوج سے نہیں ،لٹیروں اور ایجنٹ مافیا سے خطرہ ہے، شاہ محمود قریشی

ٹیکنوکریٹ حکومت کی افواہیں نواز شریف گروپ پھیلا رہا ہے، عمر کوٹ میں میرے حامیوں کیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہیں، صحافیوں سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 22:11

جمہوریت کو فوج سے نہیں ،لٹیروں اور ایجنٹ مافیا سے خطرہ ہے، شاہ محمود ..
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمرکوٹ میں دوسرے روز بھی مصروف دن گزارا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ لٹیروں اور ایجنٹ مافیا خطرہ سے ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے منگل کو عمرکوٹ ضلع کے مختلف علاقوں میں ان کے اعزاز میں رکھی گئی تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی حکومت کی افواہیں نواز شریف گروپ پھیلا رہا ہے۔ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ لٹیروں اور ایجنٹ مافیا سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کہتے ہیںکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹینڈر میں 470 ارب روپے کی خورد برد ہوئی ہے جس کا پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خورشید شاہ کو نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ میں میرے حامیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ مجھے جتنا روکو گے میں اتنی شدت سے واپس آئوں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ حکومت کے احتساب بل کو رد کر چکے ہیں اور وہ ایسا احتساب بل لانا چاہ رہے ہیں جو لٹیروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈھورو نارو شہر میں حاضری دینے کے بعد دعا بھی کروائی۔