اسلام آباد،دس لاکھ روپے کے عوض قتل کے مقدمہ میں صلح کر کے عدالت میں بیان نہ دینے والے ملزمان کے مقدمہ درج

منگل 17 اکتوبر 2017 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) دس لاکھ روپے کے عوض قتل کے مقدمہ میں صلح کر کے عدالت میں بیان نہ دینے والے ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیت مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کو وحید نے بتایا کہ ملزمان رفیق،ثمینہ اور سرور نے قتل کے ایک مقدمہ میں دس لاکھ تیس ہزار روپے کے عوض صلاح کی تاہم بعد ازاں عدالت میں بیان دینے سے مکر گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :