اسلام آباد،سب ڈویثرنل مجسٹریٹ صدر اسلام آباد نے سب سیکٹرز میںدفعہ 144کے تحت غیرقانونی تعمیرات پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی

منگل 17 اکتوبر 2017 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء)سب ڈویثرنل مجسٹریٹ صدر اسلام آباد نے سب سیکٹرز G-14/1,2,3,F-14,F-15,G-15/3میںدفعہ 144کے تحت دوماہ کے لئے غیرقانونی تعمیرات پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

جولوگ معاوضے بڑھانے کی غرض سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کی ہاوسنگ اسکیم کی ترقی کے لئے ایکوائرڈ شدہ زمین پر غیرقانونی تعمیرات کچے پکے مکانات تعمیر کررہے ہیں انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیاگیاہے۔