کوئٹہ، وفاقی اور صوبائی حکومت کی پشتون دشمن رویوں کی وجہ سے پشتون قوم نالاں ہیں، اصغر خان اچکزئی

منگل 17 اکتوبر 2017 22:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی پشتون دشمن رویوں کی وجہ سے پشتون قوم نالاں ہیں کل تک ہم حقوق کیلئے لڑتے تھے آج بقاء کا مسئلہ درپیش ہے جو حالات آج ہماری ہو چکی اس میں غیروں کیساتھ ساتھ اپنوں کا بھی حصہ ہے پشتونوں کے ایک ہونے میں اپنے ہی رکوٹ بن رہے ہیں جسے تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائیگا 27 اکتوبر کو پشین میں عظیم الشان اجتماع اور اس میں ملی مشر اسفند یار ولی خان درپیش چیلنجوں پر تاریخی خطاب کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں قبائلی عمائدین اور پارٹی ذمہ داران سے با ت چیت کے دوران کیا اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہاں بہت بڑے بڑے دعوے کئے گئے تھے کسی نے دین مبین اسلام کے نام پر تو کسی نے قوم کے نام پر پشتونوں کے جذبات اور احساسات کو مجروح کیا گیا اسلام اسلام کے نام پر لو گوں نے اسلام آباد کو مسکن بنا لیا جبکہ قوم کے نام پر دعوے کرنیوالے آج تمام ایشوز سے پسپائی اختیار کئے ہوئے نہ صرف پسپائی اختیار کر گئے ہیں بلکہ پشتونوں کی ایک وحدت میں پرونے کے خلاف بالادست پروردہ قوتوں اور پنجاب کے اشرافیہ کے ترجمان کے طور پر پیش پیش ہے لہٰذا حالات میں جب پشتونوں پر حکمرانوں نے چار سو دائرہ تنگ کر رکھا ہی27 اکتوبر کا جلسہ عام انتہائی اہمیت اختیار کر چکا لہٰذا تمام عمائدین سیاسی کارکنان نوجوانان اس جلسہ عام میں بھر پور شرکت کر کے قوم اور وطن پر گزرنے والے حالات اور مشکلات سے باخبر رہیں اور باشعور اولس کی حیثیت سے آنیوالے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :