کوئٹہ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کا کوئلہ پھاٹک پل کی تعمیر پر اظہار مسرت

منگل 17 اکتوبر 2017 22:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی عالمو علاقائی یونٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئلہ پھاٹک کے پل کی تعمیر اور اس کے ساتھ روڈ کی توسیع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اس پل کی تعمیر کرنے اور اسے ٹریفک کیلئے کھولنے کے ساتھ ساتھ اس سے آگے کی جانب روڈ کو مزید توسیع دیکر بہترین ترقیاتی کام ہوا ہے اور ایک حد تک ٹریفک کی بندش کا مسئلہ حل ہوچکا ہے لیکن پل سے سرینا ہوٹل کی طرف اور گورا قبرستان کے ساتھ چورنگی سے لیکر کسٹم آفس تک روڈ کو مزید توسیع دینے کی ضرور ت ہے ۔

کیونکہ یوفون دفتر پلازے سے آگے پل کی طرف اور عسکری پارک کے روڈ کے ساتھ بھی ترقیاتی کام جاری ہے ۔ اگر روڈ کے ان حصوں کو اب بھی توسیع نہیں دی گئی تو بڑے بڑے تعمیرات کے بعد دوبارہ روڈ کو توسیع دینے کیلئے مزید ناقابل بیان خطیر رقم کی ضرورت پڑیگی۔

(جاری ہے)

اور اس روڈ کے ان حصوں کو توسیع دیکر کشادگی اس لیئے ضروری ہے کہ کوئٹہ شہر کی سب سے بڑی ٹریفک اسی روڈ سے داخل ہوتی اور باہر جاتی ہے۔ اور اب بھی ان مذکورہ بالا مقامات پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے منتخب نمائندوںنے اس روڈ کو مزید توسیع دینے کی بار بار نشاندہی بھی کی ہے ۔ لہٰذا متعلقہ حکام ان مذکورہ بالا مقامات کا معائنہ کرکے روڈ کے ان حصوں پر کام کرنے کی منظوری لیں۔

متعلقہ عنوان :