ایپکاانڈسٹریز یونٹ کے عہدیداروںکی حلف ، نو منتخب عہدیداروںنے حلف اٹھا لیا

منگل 17 اکتوبر 2017 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ایپکاانڈسٹریز یونٹ کے عہدیداروںکی حلف برداری تقریب سے صوبائی صدر داد محمد بلوچ، سید فضل آغا، عبدالله صافی، عبدالوحید ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر اور محمدجان ایپکاانڈسٹریز کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خوش آئند بات ہے کہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ ایپکا یونٹ ہمارے قافلے میں شامل ہوگیاہے ایپکا کی کوشش ہوگی کہ تمام مسائل گفت وشنید سے حل کئے جائیں اور اگر حکام بالا نے ٹال مٹول سے کام لیا تو پر ہم آپ کے ساتھ ملکر احتجاج کرینگے انہوںنے کہاکہ سید فضل آغا اور ہم نے اسلام آباد میں مسائل حل کیلئے ڈنڈے کھائے لیکن ہمت نہیں ہاری اور احتجاج جاری رکھا آخر کار حکومت ہمارے مطالبات ماننے کیلئے تیار ہوگئے اور تمام کلریکل سٹاف کی اپ گریدیشن ہوئی انہوںنے کہاکہ آئندہ اجلاس میں ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کا معاملہ سرفہرست رکھاجائے،جب ہم متحد ہونگے اور ایک جان ہونگے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے مسائل حل نہ ہوسکیںایپکا انڈسٹریز کے مسائل جلد ازجلد حل کئے جائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جان محمد نے کہاکہ ہمارے محکمے میں بہت سے مسائل ہیں جوکہ جلد حل طلب ہیں آخر میں مختلف محکموں سے آئے ہوئے ایپکا یونٹ کے عہدیداروں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔