بلوچستان میں پرامن شہری آباد ،محب وطن شہری اپنے صوبے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کریں،سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر محمدقذافی
منگل 17 اکتوبر 2017 22:05
(جاری ہے)
اس موقع پر کمانڈنٹ میوندرائفلزامجد محمود کے علاوہ ایف سی دیگر آفیسران بھی موجود تھے بریگیڈیئر محمد قذافی نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم ودوائم رہے گا پاکستان کی سلامتی خودمختیاری کیلئے پاک افواج ایف سی اور محب وطن شہری دشمن کی ہر سازش کا خاتمہ کرنا بہتر انداز سے جانتے ہیںضلع کوہلو میںایف سی اور عوام کے درمیاں دوریوں کو ختم کردیا گیا ہے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی بنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو حل کیا جارہا ہے کوہلو میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے قبائلی عمائدین کا امن وامان کی بحال میں اہم کردار رہا کوہلو سمیت گردونواح میں دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا گیا جبکہ ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کیا جارہا ہے جلد ہی محب وطن شہریوں کی مدد سے ایسے عناصر کا بھی خاتمہ کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج اور گرلز کالج کوہلو کی تکمیل میرا اولین مشن ہے علاقائی مسائل سمیت بے روزگاری تعلیم یافتہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایف سی اور حکومت بلوچستانکے تعاون سے خصوصی پروگرامز کا آغاز جلد ہی شروع کردیا جائے گا جس سے علاقائی مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی واضح ہدایات کے مطابق کوہلو میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہمارا مقصد خوشحال اور تعلیم یافتہ کوہلو ہے جس کیلئے ہر شخص کو اپنا رول پلے کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کی سرکوبی کیلئے علاقائی عمائدین ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ علاقہ پرامن خوشحال ہوسکے بریگیڈیئر محمد قذافی نے کہا کہ علاقائی عمائدین نوجوان نسل اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو ہمارے کئی مسائل مشکلات کا ازالہ ممکن ہوجاتا ہے قبل ازیں کوہلو آمد پر میوند رائفل کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور شایان شان استقبال کیا اس موقع پرکمانڈنٹ امجد محمود نے کوہلو وگردونواح میں سیکورٹی کی صورت حال ایف سی کی کارکردگی عوامی مسائل ومشکلات کے حل کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پر قبائلی عمائدین نے بھی موجودہ صورت ھال کے بارے میں بتایا اور ایف سی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو حل کرنے کی کاوشوں خراج تحسین پیش کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.