بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا،اس سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں میں ہاتھ صابن سے دھونے کے مہم کے دوران طلباء طالبات کو شعور آگہی سے متعلق پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بی آر ایس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ وفاقی جمہوریہ جرمنی اور جی آئی زیڈ کے مالی تعاون سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کا عالمی دن کے مناسبت سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول زرعی کالج کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول زرعی کالج کے علاوہ قرب و جوار کے دیگر سکولوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ سکول ٹیچرز زرعی کالج کوئٹہ کے پروفیسرز نے کثیر تعداد میں شرکت کیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین محترمہ سیماب رفیق تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس پی کے پراجیکٹ منیجر سید عبدالقاہر نے G/z کے پراجیکٹ کے بارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلیلی یونین کونسل کے 23 بوائز گرلز سکول اور چار بی ایچ یوز کو واٹر اینڈ سیشن اور صحت صفائی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں سکولوں کی لیٹرین پینے کا صاف پانی اور صحت صفائی کے حوالے سے کام جاری ہے اس طرح 3500طلباء طالبات مستفید ہونگے ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے کہا کہ ہم ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے پر بی آر ایس پی کے شکر گذار ہیں کہ اس تقریب کے توسط سے گھر گھر میں پیغام پہنچایا جارہاہے کہ ہاتھوں کو صابن سے دھونے سے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس دن کو دنیا میں منایاجاتا ہے تاکہ لوگوں کو آگاہی ہو کہ کھانا کھانے سے پہلے اور واش روم استعمال کرنے کے بعد ضروری ہے کہ ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح سے دھونا چاہئے تاکہ آپ لوگ مختلف قسم کی بیماریان واٹرل اور بیکڑیل انفیکشن سے محفوظ رہیں کیونکہ حضرت محمد کا حدیث کا مفہوم ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ہم اپنے گھر بیت الخلاء گلی ‘ محلوں کو صاف رکھیں گے تو کافی حد تک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ میں ٹیچرز سے کہتی ہوں کہ صبح اسکول کی اسمبلی میں روزانہ پانچ منٹ کے لئے صحت و صفائی کے حوالے لیکچر دیں اور بچے یہی پیغام اپنے گھر والوں تک پہنچادیں کیونکہ بی آر ایس پی والوں نے تو شعور آگاہی کے حوالے سے پیغام ہم تک پہنچادیا ہے اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ سکولوں میں بچوں کے ذریعے یہ پیغام گھر گھر پہنچادیں ۔بی آر ایس پی کے مقاصد اور وژن کے بارے میں سینئر منیجر نعمت جان مریانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی کا بنیادی مقصد غربت میں کمی لانا اور صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا بی آر ایس پی کے گذشتہ تین دہائیوں سے صوبے میں کام کررہاہے اس وقت ہم بلوچستان کے 24 اضلاع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور اس وقت پورے صوبے میں اٹھارہ ہزار کمیونٹی آرگنائزیشن بنائے ہیں ہم سب سے پہلے کمیونٹی کو منظم کرتے ہیں کیونکہ جب تک کوئی قوم منظم نہیں ہوتا اس وقت تک ترقی ناممکن ہے دوسرے مرحلے میں شعور آگاہی دینا تیسرے مرحلے میں ہنر مند بنانا اور چھوٹے مرحلے میں قرضہ کی فراہمی جب لوگ منظم باشعور اور ہنر مند ہونگے اور قرضہ کی فراہمی جب لوگ با روزگار ہونگے تو غربت خود بخود کمی آئے گی اس دن کی مناسبت سے جب صحت و صفائی کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی ہوگی تو بیماریوں سے نجات ملے گی اور صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا اور لوگ وہی پیسہ اپنے بیماری پر لگادیتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کی تعلیم اور ترقی پر صرف کریں گے ۔

تقریب کے آخر میں ڈی ای او فیمیل سیماب رفیق سینئر منیجر نعمت جان مریانی اور دیگر نے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء طالبات میں اور ٹیچرز میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کیئے ۔

متعلقہ عنوان :