اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک کی تقرری کے خلاف کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

منگل 17 اکتوبر 2017 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے درخواست پر سماعت کی ،نیشنل بنک کی آفیسرز یونین کے چیئرمین راؤ توفیق نے تقرری کو چیلنج کر رکھا ہے، صدر نیشنل بنک سعید احمد کی طرف سے نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریری جواب داخل نہیں چاہتے کہ نیشنل بینک کو چالیس یا پچاس لاکھ کا ٹیکہ لگے، دیگرفریقین کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا، نعیم بخاری کی طرف سے بائیس مارچ کو صدر نیشنل بنک کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کر کے انہیں کام سے روکنے ، وزارت خزانہ کو نیشنل بنک کے صدر کی ریکروٹمنٹ کے عمل کا ریکارڈ پیش کرنے کی استدعا کی ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میںصدر نیشنل بینک کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی نیشنل بنک کی آفیسرز یونین کے چیئرمین راؤ توفیق نے تقرری کو چیلنج کر رکھا ہے جبکہ صدر نیشنل بنک سعید احمد کی طرف سے نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریری جواب داخل نہیں چاہتے کہ نیشنل بینک کو چالیس یا پچاس لاکھ کا ٹیکہ لگے، دیگرفریقین کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا، نعیم بخاری کی طرف سے بائیس مارچ کو صدر نیشنل بنک کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کر کے انہیں کام سے روکنے ، وزارت خزانہ کو نیشنل بنک کے صدر کی ریکروٹمنٹ کے عمل کا ریکارڈ پیش کرنے کی استدعا کی ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی