اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کا اقامہ چیلنج کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت،وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:53

اسلام آباد ہائی کورٹ میں  خواجہ آصف کا اقامہ چیلنج کرنے کے حوالے سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اقامہ چیلنج کرنے کا معاملے میں پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق, جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بنچ نے سماعت کی ، خواجہ آصف کے وکیل سعد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،خواجہ آصف علاج کے سلسلے میں بیرون ملک تھے،سعد ایڈوکیٹ نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جواب جمع نہ کرا سکنے اورجواب جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی استدعا کر دی ، عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سعد ایڈوکیٹ کی استدعا منظور کر لی، عدالت نے خواجہ آصف کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی ،عدالت نے کیس کی سماعت13 نومبر تک ملتوی کر دی لارجر بنچ نے عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اقامہ چیلنج کرنے کا معاملے میں پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق, جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگذیب پر مشتمل لارجر بنچ نے سماعت کیس کی سماعت کی ۔ خواجہ آصف کے وکیل سعد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف علاج کے سلسلے میں بیرون ملک تھے ۔سعد ایڈوکیٹ نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جواب جمع نہ کرا سکے لہذاجواب جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی استدعا کر دی ۔ عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سعد ایڈوکیٹ کی استدعا منظور کر لی اورجواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی ۔عدالت نے کیس کی سماعت13 نومبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :