اسلام آباد ہائی کورٹ نے عائشہ گلا لئی کو نا اہل قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی ، تحریری حکم نامہ جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 21:53

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عائشہ گلا لئی کو نا اہل قرار دینے کی انٹرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عائشہ گلا لئی کو نا اہل قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی ڈویڑن بنچ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کرنے کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ، اس سے قبل ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے بھی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا تھا جس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویڑن بنچ نے قرار دیا ہے کہ ممبر مجلس شوری کو نااہل قرار دینے کا طریقہ آئین میں درج ہے اور عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے سے متعلق کارروائی الیکشن کمیشن میں جاری ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی ڈویڑن بنچ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کرنے کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلے منٹ کو نااہل قرار دینے کا طریقہ آئین پاکستان میں درج ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں رکن پارلے منٹ کو نااہل قرار دینے سے متعلق کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :