قانون سازی حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزارت خزانہ ضروری قانون سازی کے حوالے سے کام کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائے ،وزارت خزانہ ضروری قانون سازی کے حوالے سے کام کی بر وقت تکمیل کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی سیکرٹریوں اور وزارت پارلیمانی امور سے مکمل رابطہ رکھے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا جائزہ اجلاس سے خطاب

منگل 17 اکتوبر 2017 21:53

قانون سازی حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزارت خزانہ ضروری قانون ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون سازی حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزارت خزانہ ضروری قانون سازی کے حوالے سے کام کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائے،انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وزارت خزانہ ضروری قانون سازی کے حوالے سے کام کی بر وقت تکمیل کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی سیکرٹریوں اور وزارت پارلیمانی امور سے مکمل رابطہ رکھے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ سے متعلقہ قانون سازی کے حوالے سے مختلف قوانین کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی ۔قائمقام سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وزارت خزانہ کے حوالے سے دس مختلف بل تیاری کے مراحل میں ہیں ۔انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کہ وزارت خزانہ کے آفیسر قومی اسمبلی اور سینیٹ کو قانون سازی کے حوالے سے تعاون فراہم کر رہے ہیں ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون سازی حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی امور کی وزارت اور سیکرٹریوں سے رابطہ رکھا جائے ۔