پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں سربراہ جماعت الاحرار عمر خالد خراسانی کے زخمی ہونے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 17 اکتوبر 2017 21:43

پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں سربراہ جماعت الاحرار عمر خالد خراسانی ..
کرم ایجنسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء) پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں سربراہ جماعت الاحرار عمر خالد خراسانی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے پاس افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں عمر خالد خراسانی اور اس کے قریبی ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ کئی خطرناک دہشت گرد اس حملے میں مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں پے درپے تین امریکی ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ یہ حملے 2 روز کے دوران کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :