اسلام آباد، پمزہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال سے شکریال کا رہائشی 28 سالہ عمر آفتاب جاں بحق ہو گیا،

وزیر مملکت برائے کیڈ نوٹس لیں، متاثرین

منگل 17 اکتوبر 2017 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے بڑے پمزاسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال سے شکریال کا رہائشی 28 سالہ عمر آفتاب جاں بحق ہو گیا ،عمر کی ٹانگ میں خون کا لوتھڑا بنا جسکے علاج کے لیے دو روز قبل پمز لایا گیا،ایمرجنسی میں بیٹھی ڈاکٹرز رسالے پڑھتی رہیں اور ہڑتال کا کہہ دیا، ڈاکٹرز نے علاج نہیں کیا جس سے بیماری بڑھ گئی اور دل تک خون کا لوتھڑا آنے سے حرکت قلب بند ہو گئی، عمر آفتاب ماں اور دو بہنوں کا واحد سہارا جبکہ گھر کا اکیلا کفیل تھا، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے واقعے کا نوٹس لینے کی بجائے معاملے کو دبانے کی کوشش کی، نوجوان جان کی بازی ہار گیا پر احتجاجی ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم نہ کی۔

منگل کو وفاقی دارلحکومت کے بڑے ہسپتال پمز میںنوجوان ڈاکٹروں اور نرسوں کی لاپرواہی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

عمر آفتاب نامی نوجوان ماں اور دو بہنوں کا واحد سہارا جبکہ گھر کا اکیلا کفیل تھاگذشتہ دو ہفتوں سے جاری پمزکے ڈاکٹرز اورنرسز کی ہڑتال سے نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریض کوار ہوتے ہیں بلکہ تین انسانوں کی جانیں چلی گئیں۔۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے واقعے کا نوٹس لینے کی بجائے معاملے کو دبانے کی کوشش کیاور میڈیا کے لوگوں پر چلانے لگے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :