ویلفیئر سوسائٹی یوسی 88 لکھن راولپنڈی محنتوں کے باعث دیگر یونین کونسلوں کے مقابلے میں مثالی یونین کونسل بن چکی ہے،نبیلہ ملک

منگل 17 اکتوبر 2017 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی نبیلہ ملک نے کہا ہے کہ بہار ویلفیئر سوسائٹی یوسی 88 لکھن راولپنڈی کی محنتوں کے باعث آج یوسی دیگر یونین کونسلوں کے مقابلے میں ایک مثالی یونین کونسل بن چکی ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی بہار ویلفیئر سوسائٹی کے نئے منتخب عہدیداران علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بہار ویلفیئر سوسائٹی کے الیکشن 2017-18 کے نئے عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل88 راجہ فیصل اقبال ،وائس چیئرمین ملک طلعت مسعود ، شوشل پروجیکٹ آفیسر عائشہ لطیف ، راجہ فخر اقبال نمبردار و دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پربہار ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست حاجی چوہدری محمد اقبال، صدر ملک امیر زمان ، سینئر نائب صدر ملک طارق محمود، ، نائب صدر صوبیدار (ر) منیر حسین ، جنرل سیکرٹری راجہ غلام محمد، ، جوائنٹ سیکرٹری انتظار حسین ، سیکرٹری مالیات ملک محمد رازق، پریس سیکرٹری عمر حیات، چیئرمین مجلس عامہ سردار ممتاز خان سے ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئرو بیت المال راولپنڈی نبیلہ ملک نے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یوسی 88 راجہ فیصل اقبال نے کہا کہ علاقہ عوام سے کیے گئے وعدوں کوپورا کر دیا ہے علاقے میں بنیادی مسائل میں گیس اور پانی سر فہرست رہے جس پر جی ایم سوئی نادرن گیس سے ملاقات کر کے چالیس سے زائد رہائشیوں کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کروائے جبکہ علاقہ میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی گرانٹ سے چار مرتبہ ٹیوب ویل لگانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی انشاء اللہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے چوہدری نثار علی خان نے 13 کروڑ روپے کی منظوری جلد کروا لی جائے گی جسکے بعد علاقے کے مسائل حل کیے جائیں گے اس موقع پر تقریب کے میزبان وصدر ملک امیر زمان نیمہمانوں کو کوتقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویلفئیر سوسائٹی کا قیام 2001 ء میں عمل میں لایا گیا جس کا مقصد یوسی کے رہائشیوں کے مسائل کو اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنا رہا اور ہم اپنے مقصد میں بہت حد تک کامیاب رہے نبیلہ ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این جی اوز کو بزنس بنا کر کام کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی جبکہ این جی او کوانسانی فلاح و بہبودکے استعمال کرنے سے آسانیاں پیداہوتی ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارے پڑوس میں غربت کے باعث کوئی بھوک نہ سوئے ، کسی غریب کے بچے کو تعلیم کا خرچہ برداشت کرنا، غریب مریض کاعلاج کروانے سے جو تسکین د ل کو محسوس ہوتی ہے اس کااندازہ کرنا مشکل ہے ۔