گیس پریشر میں کمی سردی یا گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے نہیں آہدی گیس فیلڈ کی سالانہ مینٹی نینس کی وجہ سے

جو آج سے معمول پر بحال ہو جائیگا ،ڈپٹی چیف انجینئر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز راولپنڈی ریجن سید محمد رضا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز راولپنڈی ریجن کے ڈپٹی چیف انجینئر سید محمد رضا نے کہاہے کہ شہر میں گیس پریشر میں کمی سردی یا گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ آہدی گیس فیلڈ کی سالانہ مینٹی نینس کی وجہ سے گذشتہ چند یوم سے بعض علاقوں میں پریشر میں کمی واقع ہو ئی ہے جو کہ (آج)بدھ سے معمول کے مطابق بحال ہو جائے گا ۔

منگل کو شہر بھر میں جاری حالیہ گیس پریشر میں کمی کی شکایات کے حوالے سے ڈپٹی چیف انجینئر سوئی ناردرن گیس راولپنڈی ریجن سید محمد رضا نے میڈیا سے بات چیت کر روہے تھے۔ راولپنڈی شہر و گرد ونواح کے تقریباً4لاکھ صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے رنیال ،روات اور نوگزی سمیت تین فیڈر مصروف عمل ہیں تاھم حالیہ دنوں میں آہدی گیس فیلڈ کی سالانہ مینٹی نینس کی وجہ سے گیس کی سپلائی میں معمول سے کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے بعض حصوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آہدی گیس فیلڈ سے رنیال اور روات فیڈرز کو گیس کی فراہمی میں کمی سے یہ شکایات سامنے آئی ہیں تاھم گیس فیلڈ کی دس روزہ مینٹی نینس کا کام بدھ تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد شہر بھر میں کسی بھی مقام پر پریشر میں کمی کی شکایت نہیں رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :