قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی چین کے عالمی بزنس انکیوبیٹرز کنسورشیم کی رکن بن گئی

. قراقرم یونیوارسٹی بزنس انکیوبیٹر سینٹر اور چائنا بیجنگ انٹرنیشنل بزنس انکیوبیٹر سینٹر کے مابینمعاہدے پر دستخط

منگل 17 اکتوبر 2017 21:43

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی چین کی عالمی بزنس انکیوبیٹرز کنسورشیم کی رکن بن گئی، قراقرم یونیوارسٹی کے بزنس انکیوبیٹر سینٹر اور چائنا بیجنگ انٹرنیشنل بزنس انکیوبیٹر سینٹر کے مابین باضابطہ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے پر قراقرم یونیوارسٹی بزنس انکیوبیٹر سینٹر کے ڈائریکٹر محفوظ اللہ اور بیجنگ انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر محترمہ چینگن نے چائنا میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیئے۔

(جاری ہے)

بیلٹ اینڈ روڈ کنٹری انکیوبیٹرز کنسورشیم میں دنیا بھر سے 14ممالک کو نمائندگی حاصل ہے۔ جس میں یورپین یونین ، وسطی ایشاء، جنوبی ایشاء ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔ بیجنگ انٹرنیشنل بزنس انکیوبیٹر، منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرنگرانی قائم ہے اور اس باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایجادات اور چھوٹے کاروبار کے معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ دونوں ادارے اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے جوانوں کو جدید طرز کاروبارسے روشناس کرائیگا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار میں فروغ کے طریقہ ہائے استعمال کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :