موجودہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کئے،میرٹ کو پوری طرح سے بحال کر دیا گیا ہے، اکبر تابان

منگل 17 اکتوبر 2017 21:43

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سینئر وزیر و برقیات اکبر تابان اور رکن گلگت بلتستان کونسل وزیر اخلاق نے سکردو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ، موجودہ حکومت نے میرٹ کو پوری طرح سے بحال کر دیا ، وہ منگل کو رکن کونسل وزیر اخلاق کے ولد وزیر نیاز کی یاد میں ہائی سکول نمبر ۱ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت نے نے انقلابی اقداما ت کیے ہیں ، اکبر تابان ، وزیر اخلاق اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے میرٹ کی بحالی کے لیے جو عملی اقدامات کیے ہیں اُس سے معیاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر نیاز علی ایک باصلاحیت ماہر تعلیم تھے ، ان کے دور میں اساتذہ اتنے اچھے تھے کہ سکردو سے کھرمنگ ہمزہگوند تک یہ خپلو اور شگر کے دور داز علاقوں پوسٹنگ کرتے تو خوشی خوشی جاتے ، آج ایسے ایسے ٹیچرز ہمارے پاس آتے ہیں جو سکردو سٹی ایریا میں ہی میں اپنا تبادلہ چاہتے ہیں ،مقررین نے کہا کہ مرحوم وزیر نیاز علی کا شمار بلتستان کے با صلاحیت سرکاری آفیسران میں ہوتا ہے ، انہوں نے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جو اقدامات کیے اُسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، ڈ ی ڈی ای ضلع سکردو نے اس موقعے پر اپنے خطا ب میں کہا کہ اس دور حکومت میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے ہم کوئی دباو نہیں ، کسی بھی وزیر یا حکومتی عہدہ دار کی طرف سے ہم پر کسی بھی سرکاری ملازم کے تبادلے کے لیے کوئی دباد نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس سال بہت سارے ایواڈز بلتستان کو ملے ، تقریب میں آخر میں وزیر اخلاق نے تمام مہانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آجکل کچھ لوگ سوشل میڈیا پر علاقائیت اور فرقہ داریت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، میں ان پر واضح کر دیتا ہوں کہ سکردو میں ہم کسی کو کھرمنگ والا شگر والا ، خپلو والا اور روندو والا نہیں سمجھتے ،ہم علاقائیت اور لسانیت کے نام پر تفرقہ پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :