باجوڑ ایجنسی، پروفیسر بخت منیر کو بیسٹ پرنسپل ان فاٹا کا اعزازدیاگیا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:43

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پروفیسر بخت منیر کو بیسٹ پرنسپل ان فاٹا کا اعزازدیاگیا ۔ گزشتہ روز فاٹا کے کامرس کالجز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ڈاکٹر فدا وزیر کے زیر نگرانی پشاور میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تمام کالجز کے سربراہان نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اے سی ایس نے کالجز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور پرنسپلز کو ضروری ہدایات دئیے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ڈاکٹر فدا وزیر نے کارکردگی کی بنیاد پر گورنمنٹ کامرس کالج خارباجوڑ کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی کو بیسٹ پرنسپل ان فاٹا کا اعزاز دیااور اُن کو ایوارڈ دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :