صدرصوبائی عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر خان ہوتی کل تورغرمیں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریںگے

منگل 17 اکتوبر 2017 21:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کل بروز بدھ 18اکتوبر تورغرمیں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریںگے ،اس موقع پر پارٹی کے دیگر صوبائی قائدین بھی ان کے ہمراہ ہونگے،اس سلسلے میں جلسہ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے گی گئی ہے ، امیر حیدر خان ہوتی نے تورغر جاتے ہوئے ایبٹ آباد میںکچھ دیر قیام کیا اور اپنے اعزاز میںپارٹی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی جس کے بعد وہ مانسہرہ روانہ ہوگئے جہاں کل رات قیام کے بعد وہ کل تورغر پہنچیںگے اور بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :