ترقی و خوشحالی کیلئے جوکارکردگی دکھائی ہے اس کو حقیقت پسند عوام دوست لوگ محسوس کر سکتے ہیں

امیر مقام کا سیاسی نظریہ محض اقتدار کا حصول ہے جس کیلئے انہوں کسی بھی معیار کی پروا نہیں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل کی مختلف سیکموں کے معائنہ پر عوام سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 21:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کیلئے جوکارکردگی دکھائی ہے اس کو حقیقت پسند اور عوام دوست لوگ دیکھ اور محسوس کر سکتے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو نوشہرہ میں مختلف ترقیاتی سکیموں کامعائنہ کرنے کے موقع پر موجود لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امیر مقام کا سیاسی نظریہ اور ذاتی خواہش محض اقتدار کا حصول ہے جس کیلئے انہوں نے کسی بھی معیار اور تدبر کی کوئی پروا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ عوام اب ان کی کسی بھی چال میں آنے والے نہیں۔میاں جمشید الدین نے کہا کہ ترقی کا عمل عوام کا حق ہے اس کا عوام پر احسان جتاناخود غرضی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔