Live Updates

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

muhammad ali محمد علی منگل 17 اکتوبر 2017 21:23

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 26 اکتوبر کو پیش ہونے کے فیصلے کو رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے پیشی کیلئے راضی ہو جانے کے باوجود انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ سردار رضا نے ایس ایس پی اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو ان کے روبرو پیش کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات