پاکستانی کرکٹز سرفراز نواز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

منگل 17 اکتوبر 2017 21:22

پاکستانی کرکٹز سرفراز نواز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹز سرفراز نواز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے خلاف بیان بازی پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دھمکی دینے والوں نے سرفراز نواز کو پیغام دیا ہے کہ کرکٹ بورڈ اور انکے آفیشلز کیخلاف بیانات دینے کآ سلسلہ نہ رکا تو ذمہ دار خود ہونگے اور آپ ہماری رینج میں ہےتاہم واقعہ پر سرفراز نواز نے علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد کو درخواست بھی دے دی ہے اور تحفظ مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹز سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ انہیں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور انکے ساتھیوں پر شک ہے کہ وہ مجھے ہراساں کررہا ہے۔ سرفراز نوازنےمزید کہا کہ نجم سیٹھی میرا دشمن ہے۔