عدلیہ کے باہروکلا پرتشدد کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے،احسن اقبال

عدالت میں جگہ مخصوص ہے،25 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے،ہروکیل نہیں جاسکتا اداروں سے کوئی تناؤنہیں ، مجموعی طور پر ملک کے معاشی حالات بہتر ہیں ، ہم نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 21:36

عدلیہ کے باہروکلا پرتشدد کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے،احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کے باہروکلا پرتشدد کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے،عدالت میں جگہ مخصوص ہے،25 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے،ہروکیل نہیں جاسکتا، اداروں سے کوئی تناؤنہیں ہے ، مجموعی طور پر ملک کے معاشی حالات بہتر ہیں ، ہم نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا ہے۔

منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ رینجرز اور ایف سی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، سرحدوں کی حفاظت کرنے والے نوجوانوں پرفخر ہے،میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں،آج رینجرزتقریب میں شرکت کی وجہ بھی یہ ہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے باہروکلا پرتشدد کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے،عدالت میں جگہ مخصوص ہے،25 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے،ہروکیل نہیں جاسکتا، رینجرزکے ساتھ کبھی تنازع نہیں تھا،دعا ہے کہ معمول کے واقعات معمول میں ہی رہیں، ایک انتظامی واقعہ پیش آیا تھا،رینجرزکی رپورٹ کا انتظارہے، اداروں سے کوئی تناؤنہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب آ گئے ہیں ، شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے لیے متبادل جگہ کے لیے چیئرمین نیب سے مشاورت کی جائے گی ،جہاں لوگوں کے بیٹھے کی گنجائش زیادہ ہو ۔ احسن اقبال نے کہا کہ نئے ٹیکسزامپورٹڈ آئٹمزپرلگائے گئے ہیں،پاکستان پرکرنٹ اکاؤنٹ کا دباؤآیا ہے، مجموعی طور پر ملک کے معاشی حالات بہتر ہیں ، ہم نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا ہے ، اگلے سال لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتارکیا جائیاوران کی پاپولرٹی بڑھ جائے،عمران خان کو گرفتارکرنے کے حق میں نہیں، عمران خان 26 اکتوبرکو پیش ہورہے ہیں۔