نوازشریف نے نیب کے ذریعے مقدمات بنوائے ،کوئی ڈیل نہیں ہوئی،ڈاکٹرعاصم حسین

پاکستان کی معاشی حالت یونان جیسی ہونے والی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 21:35

نوازشریف نے نیب کے ذریعے مقدمات بنوائے ،کوئی ڈیل نہیں ہوئی،ڈاکٹرعاصم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ نوازشریف نے نیب کے ذریعے مقدمات بنوائے ،کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،عدالت کے ذریعے رہائی ملی ،نیب نے میرے ساتھ جوسلوک کیانوازشریف کے ساتھ نہیں کیا،پاکستان کی معاشی حالت یونان جیسی ہونے والی ہے ،نوازشریف بھارت سے کاروبارکرناچاہتے ہیں ،ن لیگ کی حکومت قانون کاغلط استعمال کرتی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نوازشریف عجیب ذہن کاآدمی ہے ،نوازشریف نے نیب کے ذریعے ان پرمقدمات بنوئے ،نوازاینڈکمپنی کوہی پتہ ہوگاکہ کرپشن کے پیسے کہاں گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارنفسیاتی مسائل کاشکارہیں ،نوازشریف اپوزیشن کوبرداشت نہیں کرسکتے ،نوازحکومت غیرضروری لوگوں کوتنگ کررہی تھی ،اورلوگوں پربلاوجہ مقدمات بنائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی میں نے تحقیقات کے دوران لکھاہوابیان پڑھ کرسنایاتھا،میری رہائی عدالت کے ذریعے ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نیب نے جوسلوک میرے ساتھ کیاوہ نوازشریف کے ساتھ نہیں کیا،مجھے حراست کے دوران ذہنی ٹارچرکیاگیا،ایک پاؤں پرکھڑارکھا،مجسٹریٹ کے کمرے میں گن پوائنٹ پر164کابیان لیاگیا،میراتفتیشی افسربھی اعتراف کرتاتھاکہ وہ دباؤمیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معاشی حالت خطرناک ہے اوریونان جیسی ہونے والی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف بھارت سے کاروبارکرناچاہتے ہیں ،ن لیگ کی حکومت قانون کاغلط استعمال کرتی ہے ،احتساب عدالت کے سامنے ہم ہنگامہ کرتے توپتہ نہیں کیاہوجاتا۔انہوںنے ہنگاکیاتوکچھ بھی نہیں ہوا۔