پاک افغان سرحد پر سرحدی خلاف ورزی نہیں کی گئی، پاک فوج کو سرحد پر مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

منگل 17 اکتوبر 2017 21:35

پاک افغان سرحد پر سرحدی خلاف ورزی نہیں کی گئی، پاک فوج کو  سرحد پر مکمل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) افغان اورامریکی افواج کے خوست اورپکتیامیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں دہشت گردوں کو بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاعات ہیں ،پاک افغان سرحدپرسرحدی خلاف ورزی نہیں کی گئی ،پاک فوج سرحدپرمکمل الرٹ ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی اورافغان فورسزکرم ایجنسی کے سامنے افغان علاقے میں آپریشن کررہی ہیں ،اور24گھنٹوں میں متعددفضائی حملے کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کرم ایجنسی میں کسی قسم کاڈرون حملہ نہیں ہوااورنہ ہی سرحدی حدودکی کوئی خلاف ورزی کی گئی ،دہشتگردوں کے خلاف خوست اورپکتیامیں آپریشن ہورہاہے ،جس میں دہشتگردوں کوبھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاعات ہیں ،افغان علاقے میں آپریشن خفیہ اطلاعات کے تبادلے پرہورہے ہیں ،سرحدپرپاک فوج مکمل طورپرالرٹ ہے ،امریکی حکام نے کرم ایجنسی کے قریب کارروائیوں کی بروقت اطلاعات دی ہیں ۔اورآرمی چیف کے دورے کے بعدپاکستان افغان اورامریکی فوج کے درمیان سیکیورٹی تعاون میں اضافہ ہواہے دونوں ممالک کے مربوط سیکیورٹی تعاون سے دہشتگردی کے خاتمے میں مددملے گی ۔

متعلقہ عنوان :