بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجوکی برسی اور نیشنل پارٹی کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں تیزی سے جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 21:35

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجوکی برسی اور نیشنل پارٹی کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں جھٹ پٹ ڈیرہ اللہ یار جعفرآباد اوستہ محمد اور صحبت پور میں کارکنوں پارٹی ورکروں نے شہروں کو پارٹی پرچموں پمفلٹ بینرز اور پینافلیکس سے سجادیا جھٹ پٹ ریلوے اسٹیشن عدالت روڈ ڈی سی چوک صحبت پور چوک اور مختلف پبلک مقامات پر پارٹی پارچم آویزاں کردیئے گئے ہیں کارکنوں نے 22اکتوبر کوئٹہ کیلئے گاڑیوں کی بکنگ بھی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی اور نیشنل پارٹی کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ہیں جھٹ پٹ ڈیرہ اللہ یار جعفرآباد اوستہ محمد صحبت پور ودیگر شہروں سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں میں جوش وولولہ پایا جارہا ہے کارکنوں نے اپنے اپنے شہروں قصبوں دیہاتوں میں پارٹی پرچم پولوں ٹاوروں میں لگادیئے ہیں پمفلٹوں بینرز اور پینا فلیکس گھروں دیواروں پبلک مقامات پر آویزاں کردیئے ہیں اور پارٹی کا پیغام بھی پہنچانا شروع کردیا ہے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی تحصیل جھٹ پٹ کے صدر عبدالحکیم بلوچ جنرل سیکریٹری غلام حیدر محمد شہی نے برسی کے حوالے سے کہا ہے کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی اور عظیم الشان جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا کارکنوں نے ابھی اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو ایک تاریخ کانام ہے انہوں نے مظلوم ومحکوم عوام کے لیئے جدوجہد کیا جس کاتسلسل آج بھی نیشنل پارٹی کی شکل میں موجود ہے نیشنل پارٹی بلوچستان اور بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کی خواں ہیں لیکن آجکل کے حالات آئے روز بگڑتے جارہے ہیں نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں حالات پر قابو پالیا گیا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے امن وامان کی صورتحال صوبے بھر میں مخدوش ہوچکی ہے تارگٹ کلنگ بم دھماکے اسٹریٹ کرائم سر اٹھاچکے ہیں آنے والے انتخابات میں نیشنل پارٹی صوبے بھر میں کلین سوئیپ کرے گی بلوچستان کے نامور سیاسی شخصیات تعلیم یافتہ نوجوان آئے روز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جنکا سہرا پارٹی کی قیادت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ حاصل بزنجو ودیگر قائدین کی جانب جاتا ہے انکا کہنا تھا کہ 22اکتوبر جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں تحصیل جھٹ پٹ سے سینکڑوں لوگ جلسہ میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :