ڈیرہ مراد جمالی، قومی شاہراہ پر تیزرفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر خاتون جاں بحق ،2افراد زخمی ہوگئے

منگل 17 اکتوبر 2017 21:31

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتار مزدہ ٹرک کی موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر خاتون جاں بحق خاتون سمیت 2افراد زخمی پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب نوتال پولیس تھانہ کی حدود بر شوری کے مقام قومی شاہراہ پر تیزرفتار مزدہ ٹرک کی موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر موٹرسائیکل سوار خاتون عظمت بی بی جانبحق نوری بی بی اور سمندر خان زخمی ہوگئے اورمزدہ ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :