نصیرآباد ، 30 اکتوبر سے شروع ہونیوالے تین روزہ پولیو مہم کی تیاریاں ،1لاکھ زائد بچوں پولیو قطرے پلائے جائیں گے

منگل 17 اکتوبر 2017 21:31

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) نصیرآباد میں 30 اکتوبر سے شروع ہونے والے تین روزہ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں. ضلع میں ایک لاکھ 34 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق تین روزہ پولیومہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نصیرآباد میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بادل دشتی نے کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر۔

ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکڑ عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکڑ محمود عمرانی۔ایکسئین پی ایچ ای میر احمد نوشیروانی ۔ڈی ڈی اوایجوکیشن ریاض بھنگر۔آرایف اوجنگلات درویش احمد۔سیکورٹی آفیسر منیراحمدکورار۔ڈاکڑ احسان لاڑک ۔

(جاری ہے)

ڈاکڑ رفیق گھنیوسمیت تمام ضلعی آفیسران نے شرکت کی. ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالمنان لاکٹی نے بتایا کہ ضلع میں ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائین جائین گی. جس کے لئی344 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے اس کے علاوہ 28 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 36 فکس سینٹر قائم کئے گئے ہیں. تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ ہو جائی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بادل دشتی نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئی. انھوں نے تمام ضلعی آفیسران کو ھدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں تاکہ پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :