کوئٹہ ، راہزنوں کی فائرنگ نوجوان زخمی کردیا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:31

کوئٹہ ، راہزنوں کی فائرنگ نوجوان زخمی کردیا
کوئٹہ /خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر راہزنوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیاہے ۔جبکہ نال گریشہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 12سالہ لڑکا اور خضدار میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سرکی روڈ پر راہزنوں نے سید ولی عبداللہ کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا جس سے زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے دریںاثناء نال گریشہ گونی کے علاقے شکراب گریشہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 12سالہ لڑکے عبدالباقی کو زخمی کردیا جس سے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نال منتقل کردیاگیا اور بعدازاں ابتدائی طبی امداد کے بعد خضدار ریفر کردیاگیا علاوہ ازیں خضدار آرسی ڈی شاہراہ پر گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :