کوئٹہ ،سریاب روڈ ایر یگیشن کالونی بلوچستان تا یونیور سٹی فٹ پاتھ پر تجاوزات کا خاتمہ ،3دکانیں سیل کر دی گئیں

منگل 17 اکتوبر 2017 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)فرخ عتیق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرکو ئٹہ بتول اسدی کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ نے سریاب روڈ ایر یگیشن کالونی بلوچستان تا یونیور سٹی فٹ پاتھ اور سرکی روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کر کے 3دکانیں سیل کر دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں قائم شکایات سیل میں شہریوں کی جانب سے ایر یگیشن کالونی گرلز کالج کے قریب تجاوزات کے حوالے سے شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایر یگیشن کالونی تا بلوچستان یونیور سٹی فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرنے اور3دکانوں کو سیل کرتے ہوئے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ دوبارہ تجاوزات قائم کئے گئے تو جرمانہ کے علاوہ ان کو قانون کے مطابق گرفتار بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :