پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کابینہ کی تشکیل ،پی ایس ایف دالبندین کے کارکنوںنے خوشی میںمٹھائی تقسیم کیں

منگل 17 اکتوبر 2017 21:30

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے کابینہ کی تشکیل کے خوشی میں پی ایس ایف دالبندین کے کارکنوںنے ضلعی سیکرٹریٹ میں مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر پی ایس ایف کے سابق پریس سیکرٹری شعیب ہوت، سلیم الحق یارمحمدزئی، ہدایت اللہ ساسولی، افتخار ساسولی اور منیر محمد حسنی نے کارکنوںکو مٹھائی کھلایا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے پی ایس ایف کے نومنتخب صوبائی صدر اشفاق شاہوانی، نائب صدر شہزاد شاہوانی، جنرل سیکرٹری بلال بگٹی، انفارمیشن سیکرٹری بابل بنگلزئی اور فنانس سیکرٹری مدثر بلوچ کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے منتخب کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ایس ایف ضلع چاغی کے کارکن صوبائی قائدین کی رہنمائی میں طلباء کی حقوق کے لیئے جدوجہد اور شہید بھٹو کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے عملی جدوجہد کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہی ایس ایف ایک ملک گیر طلباء تنظیم ہے جس کا منشور گھر گھر تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :