ایران کیطرح پاکستان و بلوچستان میں بھی خواتین مختلف شعبوں میں کلیدی کردار آدا کر رہی ہیں ،ہم اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجربات کے تبادلوں کے خواہاں ہیں

سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی ایرانی پارلیمنٹ کی خواتین وفد سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے پاکستان اور ایران کے درمیان برائے راست پروازوں کے قیام علاقائی مشکلات کے حل، سائنسی وثقافتی روابط بڑھانے اور طالب علموں کو سکالر شپ دینے کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرح پاکستان و بلوچستان میں بھی خواتین مختلف شعبوں میں کلیدی کردار آدا کر رہی ہیں اورہم اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجربات کے تبادلوں کے خواہاں ہیں ،۔

وہ گزشتہ روز پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق اور دیگر ممبران کے ہمراہ تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے خواتین اراکین کیساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

راحیلہ حمید خان درانی نے پاک ایرانی دیرینہ تعلقات اور ثقافتی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے اچھی فضاء اور سنہری موقع میسر ہیں جبکہ ایرانی خواتین سیا سی و سماجی میدان میں نمایاں کردار اداکررہے ہیں جن کے تجربات سے استفادہ اٹھانے کی ضرورت ہے اس مو قع پر ایرانی خواتین پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ گروپ کے سربراہ سیدہ فاطمہ ذوالقدر نے کہا کہ تجارتی و اقتصادی سر گرمیوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید توسیع ملے گی انہوںنے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات با الخصوص پارلیمانی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خواتین اور خاندانی امور میں باہمی تجربات کے تبادلے وقت کی اولین ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ پاک ایرانی سرحدی علا قوں کے درمیان ریلوے نظام کو فروغ دینے سے باہمی تجارت اور ترقی میں اضافہ ہو گا ۔