نا معلوم ملزمان نے سپر ہائی وے پر کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص قتل کر دیا، مقدمہ درج

منگل 17 اکتوبر 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سپر ہائی وے پر کلہاڑی کے وار سے ایک شخص جاں بحق آئی آئی چند ریگر روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے جس میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ دونوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ زبیر کانٹا کے قریب نامعلوم ملزمان نے کلہاڑی کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرنے کیلیے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے او ر اس کی جیب سے کوئی بھی شناختی چیز نہیں ملی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کی شناخت کیلئے سردخانے منتقل کردی ۔

ادھر آئی آئی چندریگر روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت نعمان عزیز کے نام سے جبکہ دوسرے زخمی ہونیوالے شخص کی شناخت شاہنواز کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :