دنیا کے صاف ترین شہروں میں شمار ہونے والا شہر قائد کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے،عبدالوسیم

کراچی کو دوبارہ اسی مقام پر لانے کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ، بحریہ تائون کی صفائی مہم کے معائنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) گزشتہ 9 سالوں سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے کراچی آج تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے رکن رابطہ کیمٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ورکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بحریہ ٹائون کے تعاون سے جاری نیو کراچی زون میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالوسیم نے کہا کہ دنیا کے صاف ترین شہروں کی صف میں شمار ہونے والا شہر اب دنیا کے گندے شہروں کی صف میں کھڑا ہے عبدالوسیم نے کہا کہ کراچی کو دوبارہ اسی مقام پر لانے کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم بحریہ ٹائون کی انتظامیہ کے شکرگزار ہے جنہوں نے بلدیہ عظمی کے ساتھ تعاون کیا اور کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے میں بلدیہ عظمی کی مدد کی اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پارکس و پلے گرائونڈز کو صحت مند سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے ناکہ کچرا ڈالنے کے انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں اور پارکوں کو کچرا کنڈی نہ بنائیں بلکہ اپنے بچوں کی صحت کے خاطر چند قدم آگے بڑھ کر بلدیہ وسطی کی مختص کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون کے تعاون سے صفائی مہم کے دوسرے مرحلے میں نیو کراچی زون میںجاری صفائی مہم کی نگرانی اور بلدیاتی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے خود چیئرمین ریحان ہاشمی نے ممبر قومی اسمبلی اور رکنِ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عبدالوسیم کے ہمراہ نیوکراچی یوسی ۵۱/ یوسی ۰۱/ یوسی ۹, اور یوسی ۴/ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کی جاری کام پراطمینان کا اظہارکیا اور عملے کو مزید تندہی سے کام سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پارکس اور پلے گرائونڈ کی دوبارہ رونق بحال کرنے پر چئیرمین اور بحریہ ٹائون کے عملے کا شکریہ اداکیا۔قبل ازیںبحرییہ ٹائون کے تعاون سے کچرا اُٹھانے کے پہلے مرحلے کے دوران ۳/اکتوبر ۷۱۰۲ء سی۸/اکتوبر ۷۱۰۲ء کے دوران ناظم آباد اور لیاقت آباد زون سے تقریبا ساٹھ ہزار ٹن ․کچرا اُٹھایا گیا۔ جس کے سبب ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کی صورتِ حال بہت بہتر ہو گئی ہے۔

ڈی ایم سی سینٹرل کی گاڑیاں گلیوں سے کوڑاکرکٹ اُٹھا کر کھلے علاقوں میں قائم کچرا کونڈیوں میںمنتقل کرتے ہیں جہاں سے بحریہ ٹائون کے ہیوی ڈمپرز کچرے کو شہر سے باہر مقررہ مقام پر ڈسپوز کرتے ہیں۔ بحریہ ٹائون کی جانب سے تقریبا ایک سو گاڑیاں کچرے کو منتقل کرنے کے کام میں شریک ہیں۔اُمید کی جارہی ہے کہ جلد ہی بلدیہ وسطی صاف اور شفاف ضلع کی صورت اختیار کرلے گا اور اس کے پارکس اور پلے گرائونڈز کی رونقیں پھر سے بھر پور انداز میں بحال ہوجائیں گیں۔

متعلقہ عنوان :