سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی گیس بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کی گیس بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کی اپیل پر ایس ایس جی سی نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق بدھ 18 اکتوبر اور جمعہ 20 اکتوبر کے روز ہفتہ وار سی این جی بندش ختم کرکے گیس سپلائی جاری رہے گی جب کہ جمعرات 19 اور ہفتہ 21 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس سپلائی بند رہے گی۔واضح رہے کہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت سندھ میں ہفتے کے 3 روز سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :