قائد اعظم اور قائد ملت کے بعد پاکستانی قوم کی سب سے زیادہ محبتیں سمیٹنے کا اعزاز میاں نواز شریف کے حصے میں آیا ہے، علی اکبر گجر

․ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں نواز شریف کا راستہ روکنا پاکستان کی کسی سیاسی قوت کے بس کی بات نہیں․ چوتھی بار وزارت عظمی کا منصب عوام کے وزیر اعظم کا منتظر ہے

منگل 17 اکتوبر 2017 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے قائد ملت خان لیاقت علی خان کی ملک و ملت کے لئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد ملت لیاقت علی خان کے بعد پاکستانی قوم کی سب سے زیادہ محبتیں سمیٹنے کا اعزاز میاں محمد نواز شریف کے حصے میں آیا ہی․ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں محمد نواز شریف کا راستہ روکنا پاکستان کی کسی سیاسی قوت کے بس کی بات نہیں․ چوتھی بار وزارت عظمی کا منصب عوام کے وزیر اعظم کا منتظر ہی․ عوام کے وزیر اعظم پارٹی قیادت اور عوام کی رائے کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے کریں گی․ ملکی سیاست کی تاریخ اور جغرافیہ تبدیل کرکے میاں محمد نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانا قوم کا واحد مطالبہ ہے جسے پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر مطالبے پر مقدم رکھتی ہی․سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکمران جماعتیں جھوٹے وعدوں کی پٹاریاں لے کر عوام کو دھوکا دینے کے لئے میدان میں نکل آئی ہیں․ کہیں لیکچر اور کہیں عوامی رابطوں کے نام پر عوام سے سے ا ایک مزید باری کی بھیک مانگنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر مسلم لیگ(ن) ہاوس گلشن جمال میں قائد ملت لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی کے موقع پر ایک اجتماع کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے جن میں سردار اسلم گبول،سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، اقبال خاکسار،غلام حیدر ڈولی، رانا شاہد، رانا ریاض، راو اسلم، رانا عارف، حاجی طیب زرگان، عبد الحق قریشی، فردوس خان، ابرار شاہ جدون، رانا جمیل،فصیح الرحمن، بخت رحمن،راجہ افراسیاب، ظہیر عباسی، فضل خان، روبینہ شاہین ، شہناز اختر، عروسہ چوہدری، خدیجہ بیگم کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی․ علی اکبر گجر نے قائد ملت کی جمہوری خدمات اور تحریک پاکستان میں لازوال کردار کو خراجی تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) قائد اعظم اور قائد ملت کے پاکستان کو ناتجربہ کار اور کرپٹ عناصر کے ہاتھوں میں نہیں جانے دے گی․ عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) قائد اعظم اور قائد ملت کے پاکستان کی آخری قطرہ خون تک حفاظت کرے گی․ قائد ملت لیاقت علی خان کی ملک اور قوم کے لئے قربانیوں ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہیں جب تک دنیا قائم ہے قائد ملت کا نام پاکستان کی آزادی کی تحریک کے ساتھ ساتھ یاد رکھا جائے گا․ پاکستان میں جمہوری نظام کو اکابرین کی تعلیمات کی روشنی میں پروان چڑھایا جائے گا اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے حاصل کئے جانے والے وطن کو قائد ملت کے افکار کے مطابق دنیا کی عظیم اسلامی ریاست بنا کر ان کی روحوں کے ساتھ کئے گئے عہد کو پورا کرنا پاکستان مسلم لیگ کا اہم ترین مشن ہی․