ٹھٹھہ کے قریب چلھیا کے مقام پر درگاہ قریشی بابا روڈ پر نامعلوم عمر رسیدہ شخص کی لاش بر آمد

منگل 17 اکتوبر 2017 21:29

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ٹھٹھہ کے قریب چلھیا کے مقام پر درگاہ قریشی بابا روڈ پر نامعلوم عمر رسیدہ شخص کی لاش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے کے پولیس نے لاش کو سول اسپتال مکلی سے ضروری کاروائی کے بعد ایدھی کے رضاکاروں کے حوالے کردیا ہے ٹھٹھہ پولیس کے مطابق ملنے والی لاش درگاہ پر بیٹھنے والے ملنگ کی ہے ، جس کی ہلاکت وجہ کی چھان بین شروع کی گئی ہے ،