ٹھٹھہ، دوپٹہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:29

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) گجو کے قریب قومی شاہراہ پر مہران فارم کے آگے موٹر سای کل پر سوار ٹھٹھہ سے کراچی جانے والے میاں بیوی موٹر سائیکل سلپ ہونے کی صورت میں خاتون جاں بحق ، شوہر زخمی، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی جاتے ہوی گجو کے قریب قومی شاہراہ پر مہران فارم کے آگے خاتون کا دوپٹہ موٹرسائیکل کے ٹائر میں پھنس جانے کے باعث موٹر سای کل سلپ ہوگئ جس کے نتیجے میں رزاق آباد کراچی کے رہای شی 35 سالہ زرینہ ذوجہ سومار شیخ کی گردن ٹوٹنے کے باعث موقعے پر ہی ہلاک ہوگئ جبکہ شوہر سومار شیخ شدید زخمی ہوگیا ، ہلاک ہونے والی خاتوں کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئ۔

متعلقہ عنوان :