Live Updates

تحریک انصاف نے ہمیشہ سے ملازمین کی فلاح و بہبود اور قومی اداروں کو بد عنوانی اور اقربا پروری سے پاک کرنے کے لئے آواز بلند کی، سی ڈی اے پاکستان کے اہم اداروں میں سے ہے، سی ڈی اے ملازمین کو حکمرانوں کی تابعداری سے نکال کر صحیح معنوں میں ریاست اور عوام کی خدمت کے قابل بنائیں گے

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی سی ڈی اے ایمپلائیز یونین انصاف گروپ کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 21:27

تحریک انصاف نے ہمیشہ سے ملازمین کی فلاح و بہبود اور قومی اداروں کو بد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ سے ملازمین کی فلاح و بہبود اور قومی اداروں کو بد عنوانی اور اقربا پروری سے پاک کرنے کے لیئے آواز بلند کی، سی ڈی اے پاکستان کے اہم اداروں میں سے ہے، سی ڈی اے ملازمین کو حکمرانوں کی تابعداری سے نکال کر صحیح معنوں میں ریاست اور عوام کی خدمت کے قابل بنائیں گے اور ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیئے ترجیحی بنیادوں پرکام کریں گے۔

منگل کو سی ڈی اے ایمپلائیز یونین انصاف گروپ کے عہدیداران نے وفد کی صورت میںتحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چیئرمین تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ سی ڈی اے ایمپلائیز یونین انصاف گروپ کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے والے ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے ہمیشہ سے ملازمین کی فلاح و بہبود اور قومی اداروں کو بد عنوانی اور اقربا پروری سے پاک کرنے کے لیئے آواز بلند کی، سی ڈی اے پاکستان کے اہم اداروں میں سے ہے۔

عمران خان کے پیغام سے عقیدت رکھنے والے ملازمین وفاقی ترقیاتی اداروں میں تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نہ صرف صحیح معنوں میں وفاقی دارالحکومت کی تعمیر و ترقی کرنے والا ادارہ بنے گا بلکہ اس کے ملازمین پر فلاح و بہبود کے دروازے کھلیں گے۔ سی ڈی اے ملازمین کو حکمرانوں کی تابعداری سے نکال کر صحیح معنوں میں ریاست اور عوام کی خدمت کے قابل بنائیں گے اور ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیئے ترجیحی بنیادوں پرکام کریں گے۔

وفد کے شرکا سی ڈی اے ایمپلائیز یونین انصاف گروپ کے صدر راجہ محمد رفیق ، جنرل سیکرٹری سید مقبول حسین شاہ، چیئرمین چوہدری زاہد احمد، سپریم ہیڈ اظہر تنولی ، چیف پیٹرن سید امیر حسین کاظمی، سینئر وائس پریزیڈنٹ لالہ افضل، سینئر وائس چیئرمین امجد علی، فنانس سیکرٹری چوہدری اشرف ، چیف آرگنائزر علی اکبر خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ حق نواز نے نعیم الحق کا اور چیئرمیں تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات